میڈرڈ: کوروناوائرس کا شکار دوسرا بڑا ملک اسپین نے لاک ڈائون میں نرمی کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سدپین کی حکومت نے کوروناوائرس وبا کے باعث نافذ کئیے گئے لاک ڈائون میں نرمی کردی ہے۔ لاکھوں لوگ اپنے کام پر روانہ ہوگئے ہیں۔
لاک ڈائون میں نرمی صرف برسرِ روزگار افراد کیلئے کی گئی ہے جن میں تعمیراتی و صنعتی ملازم اور مزدور بھی شامل ہیں۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق اسپین کے دارالحکومت صرف میڈرڈ میں تقریباً 3 لاکھ افراد اپنے روزگار پر روانہ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسپین میں 60 ہزار سے زائد کوروناوائرس مرض میں مبتلا افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 لاکھ افراد کا ٹیسٹ بھی کیا جاچکا ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ اسپین میں کوروناوائرس سے متاثر طبی عملوں کی شرح تمام ممالک سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ اسپین میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 170,099 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 17,756 ہے۔