میڈریڈ: دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا شکار ہے وہیں اسپین میں صورتحال کچھ مختلف نہیں ہے ، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا پابند بنایا جارہا ہے۔
اسپین کے ایک شہری نے گھر کا کچرا کوڑے دان میں ڈالنے کی ایک انوکھی مگر دلچسپ ترکیب نکالی،کینری آئی لینڈ کےشہری نے کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈائناسار کا کاسٹیوم پہنا اور پولیس گاڑی سے بچتا بچاتا ہوا کچرے دان کی طرف گیا۔
اسکی قسمت اچھی تھی کہ گاڑی میں پولیس اہلکار موجود نہیں تھے ورنہ شہری کو یہ ایڈونچر مہنگا پڑجاتا۔
سوشل میڈیا پر ڈائنوسار کا کاسٹیوم پہنے شہری کی ویڈیووائرل ہوگئی ہےاور لوگ اس سے خوب محظوظ ہو رہےہیں۔