پاکستان ٹیلی وژن نے ٹیلی اسکول نشریات کاباقاعدہ آغازکردیا ہے،ٹیلی اسکول میں صبح 8سےشام 6بجےتک پہلی سے12ویں جماعت تک کی کلاسیں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن نےٹیلی اسکول نشریات کاباقاعدہ آغازکردیا، ٹیلی اسکول کی نشریات سیٹلائٹ اور انٹیناکے ذریعے دیکھی جاسکتی ہیں، ٹیلی اسکول میں صبح 8سےشام 6بجےتک پہلی سے12ویں جماعت تک کی کلاسیں ہوں گی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج صبح آٹھ بجے سے پی ٹی وی نے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے منصوبہ شروع کیا گیا ہے،منصوبہ عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے وژن کا مظہر ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے،چینل کے ذریعے گھر بیٹھے طالب علم تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے،پہلی سے بارہویں جماعت کے طلبااس سے مستفید ہوں گے۔
کورونا وباء کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے۔اس چینل کے ذریعے گھر بیٹھے بچے اور دیگر طالب علم تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کہ ٹیلی اسکول سے وہ بچے بھی فائدہ اٹھائیں گے جواسکول نہیں جا پاتے ہے،گھربیٹھے افرادکوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔
نشریات کا دورانیہ صبح8سے شام6بجے تک ہوگا۔اول سے بارہویں جماعت تک کے طلباءاس سے مستفید ہوں گے۔ٹیلی اسکول سے وہ بچے بھی فائدہ اٹھائیں گے جو کسی وجہ سے اسکول نہیں جا پاتے ہے۔
گھر بیٹھے افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کایہ منصوبہ ملک بھرمیں خواندگی کے فروغ میں بھی اہم ثابت ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دورافتادہ علاقوں کےبچےاورطالبعلم تدریس وتربیت کےعمل سےفائدہ اٹھاسکیں گے۔
ٹیلی اسکول کی نشریات سیٹلائٹ اور اینٹیا دونوں کے ذریعے دیکھی جا سکے گی۔دور افتادہ علاقوں کے بچے اور طالب علم اس تدریس و تربیت کے عمل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے گھروں میں موجود طلباء کو تعلیم دینے کے لیے ٹیلی اسکول چینل کاافتتاح کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اس وقت ایسےحالات ہیں جس کاپاکستان نےکبھی سامنا نہیں کیا، کورونا وباکی وجہ سے بچے گھروں تک محدود ہیں،جنہیں ٹیلی اسکول چینل کے ذریعے تعلیم دی جاسکے گی۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں سمجھتاہوں ٹیلی اسکول چینل کورونا کے بعدبھی چلناچاہیے،ٹیلی اسکول چینل میں حکومت جوبھی تعاون کرسکتی ہےاور کرےگی،بدقسمتی سےپاکستان میں سب سےزیادہ بچےاسکولوں سےباہرہیں تاہم ٹیلی اسکول چینل کےذریعےدور دراز علاقوں کےبچےبھی مستفیدہوں گے۔