استنبول: ترک پارلیمنٹ نےکورونا وائرس خطرے کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی کا قانون پاس کیا ہے جس کے تحت ملک کی مختلف جیلوں سےہزاروں قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک جیلوں میں تین قیدیوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی موت کے بعد ترک پارلیمنٹ نے قیدیوں کی رہائی کا قانون پاس کیا ہے۔
کوروناوائرس وباکے پھیلائو کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملک کی مختلف جیلوں سے ہزاروں قیدیوں کو رہا کئیے جانے کے قانون کے تحت ہزاروں افراد کو رہا کیا جائے گا جس میں عمر رسیدہ قیدی ، حاملہ خواتین اور دیگر ملزمان افراد شامل ہیں تاہم دہشت گردی، جنسی زیادتی، قتل اور منشیات میں ملوث افراد کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق قانون کے تحت رہاہونے والے قیدیوں کی تعداد90 ہزار تک ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 61,049 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1,296 ہے۔