متحدہ عرب امارات: بےروزگار غیر ملکیوں کیلئے ہنگامی اسامیوں کے اشتہار شائع

424

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ملک میں موجود غیر ملکیوں کو 19 شعبوں میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں موجود کوروناوائرس وبا کے باعث بےروزگار غیرملکیوں کیلئے 19 شعبوں میں ہنگامی اسامیوں کے اشتہار شائر کئیے ہیں۔

شعبوں میں تعمیراتی ادارے، ریستورانوں کیلئے شیف، ویٹرز اور مینیجرز، مارکٹنگ اور دیگر شعبوں کی اسامیاں شامل ہیں۔

ملازمت اُن افراد کو دی جائے گی جو وبا کے باعث اپنی ملازمتوں سے نکال دئیے گئے ہیں اور بےروزگار ہیں۔ ملازمت اختیار کرنے والے افراد کو ماہانہ 3 ہزار سے 10 ہزار درہم تک تنخواہ دی جائے گی۔

19 شعبوں میں سے بعض ایسی ہیں جہاں مستقل ملازمت درکار ہے جبکہ دیگر شعبوں میں 6 ماہ سے ایک سال کی معین کردہ مدت تک ملازم درکار ہیں۔