کنٹرول لائن پرکشیدگی برقرار، بھارتی فوج کی بلاشتعال گولہ باری

81

تتہ پانی( آن لائن )لائن آف کنٹرول پرکشیدگی برقرار، تتہ پانی گوئی سیکٹر میںپھر بھارتی فوج کی بلاشتعال گولہ باری ، ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیا، گولہ باری سے پورا سیکٹر لرز اٹھا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کاررائی سے دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے، منگل کے روز صبح سویرے بھارتی فوج نے تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری شروع کردی ، اور سویلین آبادی کے علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص الف دین ولد فیروز خان ساکنہ کٹھار گوئی شدید زخمی ہوگیا ، جسے فوری کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیا ، گولہ باری سے پورا سیکٹر لرز اُٹھا،اور عوام میں خوف وہراس پیدا ہوگیا،پاک فوج نے بھرپور جوابی کاررائی سے دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا۔