پی ٹی آئی وزرا کورونا کیخلاف جنگ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، مولا بخش چانڈیو

192
حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرا ئے اعلیٰ کو غریبوں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ غریب عوام معاشی طورپر مضبوط ہوسکیں، پوری دنیا میں کوروناکیخلاف لڑی جانے والی جنگ میں سیاسی جماعتیںآپس میں تصادم نہیں کررہی بلکہ سب مل کر لڑرہی ہیں۔ وہ قاسم آباد میں اپنی ر ہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی، پاشا قاضی اور دیگر بھی موجو دتھے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ بعض وفاقی وزرا وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف نہیں بلکہ مفاہمت کیخلاف بول رہے ہیںہم ساتھ ہوں گے تو کورونا بھاگے گا ، اگر ہم لڑتے رہے تو کورونا جیت جائیگا۔ وہ سیاسی تصادم کو ہوا دے رہے ہیں اس کو روکنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ایسا ماحول بنائیں کہ کم سے کم سیاسی نظام کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے ہم وزیراعظم سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس ملک میں مفاہمت کی فضا پیدا کریں ،انہوں نے کہاکہ کورونا کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مؤقف قابل فخر ہے ، لیکن جو ان کے خلاف بول رہے ہیں وہ پاکستان کی پرامن فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔کورونا معاملے پر سیاست نہیں کررہے ہیں آپ کا ساتھ دے رہے ہیں، ہم وفاق کے ساتھ مل کر لڑیں گے، وزیراعلیٰ کا بیان آیا کہ ہم وفاق کا ساتھ دے رہے ہیں ہم وفاق کے ساتھ مل کر کورونا کیخلاف لڑیں گے ، وہ وزرا جو کراچی میں جادو کی چھڑی سے جیتے ہیں وہ کورونا کیخلاف پاکستانیوں کی جنگ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔