کوئٹہ(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورنا وائرس کی موجودہ صور تحال کے تناظر میں گندم کی خریداری ،نجی اور سرکاری شعبہ میں تعمیراتی سرگرمیوں کے آغاز ،لاک ڈائون کے حوالے سے تاجروں کے مؤقف اور دیگر متعلقہ امور کا جائیزہ لیتے ہوئے اہم نوعیت کے بعض فیصلوں کی منظوری دی گئی صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ عبدالخالق ہزارہ اراکین صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی، مبین خان خلجی ،چیف سیکرٹری فضیل اصغر ،سیکرٹری خوراک دوستین جمالدینی ،ڈی آئی جی کوئٹہ ،سپیشل سیکرٹری صحت ،کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کو حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کے فور ی آغاز کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی جس میں باردانہ کی خرید گندم کی ٹرانسپور ٹیشن اور نصیر آباد ڈویژن میں خریداری کے مراکز کا قیام شامل ہے اجلاس میں سرکاری اور نجی شعبہ میں تعمیراتی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ مواصلات کو سڑکوں کی تعمیر اور مختلف فیزز میں عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی گء اجلاس میں اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ لاک ڈان کے ںفاز کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلا کو روک کر عوام کی جانوں کا تحفظ ہے حکومت دیہاڑی دار طبقہ کو راشن اور احساس پروگرام کے تحت مالی معاونت فراہم کررہی ہے تاکہ لاک ڈان کے باعث متاثر ہونے والے انکے روزگار کا ازالہ کیا جا سکے اجلاس میں تاجروں کی معاونت کے لیئے انہیں بلاسود قرضوں کی فراہمی اور تاجر تنظیموں کے توسط سے دکانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو راشن کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔