فیصل آباد ،جماعت اسلامی حلقہ PP-114 کے تحت راشن کی تقسیم

123

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے زیراہتمام 400سے زائد خاندانوں میں 10 لاکھ سے زائد کے راشن پیکیج تقسیم کردیے۔اگلے مرحلے میں رمضان پیکج تقسیم کرنے کی تیاری کے سلسلے میں زونل امیر میاں عبدالستاربیگا کے زیرصدارت جائزہ اجلاس ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم،نائب امیر راناوسیم احمد، رانا طارق سرور،چاندزیب خاں،انعام الحق ،زبیرلطیف اورحاجی محمدحنیف ودیگررہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ماسک تقسیم کرنے اور زون کی مختلف مساجد ،امام بارگاہوں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں میں جراثیم کش اسپرے بارے بھی جائزہ لیاگیا۔میاںعبدالستار یگانے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن مخیرحضرات کے تعاون سے کورونا وبا کے متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کے علاوہ عوام کے گھروں میں جراثیم کش اسپرے اور ماسک بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا سے نجات کیلیے رجوع الی اللہ، حفاظتی تدابیر اور لاک ڈائون میں آئین اور قانون کی پاسداری سے ہی کورونا کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے۔ حکمران طبقہ بیانات اور تقریروں سے آگے بڑھ کر ملک میں لاک ڈائون سے پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلیے عملی اقدامات کریں۔ دہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ بھوک افلاس کی وجہ سے فاقوں اور خود کشاں کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔علاوہ ازیں اجلاس میں ٹی وی چینلزسے نشرہونے والے مختلف پروگرامات میں شریک ہونے والی خواتین کیلیے پردہ کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں کہاگیاکہ مختلف چینلز پر خواتین کے ایسے لباس میں موجودہوتی ہیں جس سے بے پردگی صاف ظاہر ہوتی اورکوئی بھی باعزت خاندان ایک ساتھ بیٹھ کرایسے پروگرامات نہیں دیکھ سکتا لہٰذا جماعت اسلامی پی پی114کایہ اجلاس پیمراسے مطالبہ کرتاہے کہ وہ ٹی وی چینلزکوپابندکرے کہ وہ ایسے تمام پروگرامات نشر نہ کریں جن میں بے پردگی کا عنصرہو اور ایسے پروگرامات نشرکرنے والے تمام ٹی وی چینلزپرپابندی عائد کی جائے۔