افغان حکومت نے کابل میں موٹرسائیکل کی سواری پر پابندی لگادی

93

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان حکومت نے دارالحکومت کابل میں موٹرسائیکلوں کیاستعمال پر پابندی لگا دی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یہ پابندی کابل شہر اور اس کے اضلاع میں لگائی گئی ہے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی زیادہ تر وارداتوں میں موٹرسائیکل پر سوار افراد ملوث ہوتے ہیں اس لیے انہیں روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا
ہے۔کابل میں موٹرسائیکل پر پابندی کا اطلاق بدھ کے روز سے ہوگا جو کہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔کورونا وائرس کے باعث کابل میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیلیوری رائیڈرز کی ضرورت میں اضافہ ہوگیا ہے، اس لیے انہیں اس پابندی سے ا ستثنا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے دو محافظوں کو موٹر سائیکل پر سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔