چین: کورونا وائرس ویکسین کی انسان پر ابتدائی تجربے کی منظوری

218

بیجنگ: چین میں 25 ماہ سے زائد کوروناوائرس لاک ڈائون کو ختم کرنے کے بعداب چین نے وائرس کے خلاف ویکسین کی انسانوں پر تجربہ کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چین نے کورونا وائرس کے خلاف دو ویکسینز کو انسانوں پر تجربہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ویکسینز سینووک بائیو ٹیک اور وہان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو لوجیکل پراڈکٹ نے چین کے نیشنل فارما سوٹیکل گروپ کے ساتھ مل کر تیار کی ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نےویکسینز کے حوالے سے کہا ہے کہ طبی ماہرین نے کوروناوائرس کیخلاف تین ویکسینز تیارکی ہیں جن میں سے دو کو دنیا میں متعارف کرانے سے پہلے چین میں وبا سے متاثرہ افراد پر ٹیسٹ کرکے جانچا جائے گا جس کی منظوری چینی حکام نے دے دی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 2,016,803 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 127,995 سے تجاوز کرچکی ہے۔