برازیل: دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے برازیلی سپاہی 99 سال کی عمر میں کوروناوائرس مرض سے صحت یاب ہوگئے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برازیل کے 99 سالہ شہری ارمنڈو یٹا نے دوسری جنگِ عظیم میں خدمات انجام دی تھیں اور چند دنوں پہلے اُن میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب وہ مکمل صحت یاب ہیں۔
ارمنڈویٹا کو چند دنوں پہلئ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہان ان کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ احتیاط و علاج کے باعث 99 سالہ ارمنڈویٹا جلد ہی صحتیاب ہوگئے اور اسپتال کے عملے نے انہیں رخصت کرتے وقت سیلوٹ بھی کیا۔
ارمنڈو یٹا کا اپنی صحتیابی کے حوالے سے کہنا تھا کہ کوروناوائرس کو شکست دینا میرے نزدیک جنگ جیتنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے
واضح رہے کہ دنیا برازیل میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 26000 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1550 سے تجاوز کرچکی ہے۔