کینیا کے جنگلات میں اژدھے اور تیندو ے کی لڑائی

813

جنگلی جانوروں کی لڑائی کے بارے میں آپ نے اکثر سنا ہوگا اور معروف چینلز پر انِ کی فلموں میں ہی ایسے مناظر دیکھے ہوں گے مگر اب کینیا کے شہری نے اژدھے اور تیندوے کی لڑائی کی ویڈیو ریکارڈ کرکے انٹرنیٹ پر شیئر کی ہے جو دنیا بھر میں دیکھ جارہی ہے۔

شہری نے بتایا کہ یہ مناظر ماسائی مارا نیشنل ریزیرو پارک کے ہیں جہاں تیندوا اور اژدھے کے درمیان جھگڑا ہوا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا مٹرگشت کرتا ہوا جارہا تھا تو اُس کی نظر اژدھے پرپڑی تو اُس نے پنجہ مارا۔

اژدھے کو چھیڑ چھاڑ برداشت نہ ہوئی اور اُس نے تیندوے پر جوابی وارکیا، تنیدوے نے اژدھے کےسر کو منہ سے پکڑا لیا جس کی وجہ سے اُسے بھرپور مزاحمت کا موقع نہ مل سکا۔  اژدھے نے تیندوے کو دبوچنا چاہا مگر یہ وار بھی ناکام رہا۔