وزارت داخلہ نے کورونا کے پیش نظر زاید المعیاد ہونے والے پاسپورٹ کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے پیش نظر زایدالمعیاد ہونے والے پاسپورٹ کی مدت کو تیس جنوری 2020 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کیے جارہے ہیں۔وزارتِ داخلہ نے حکم جاری کیا کہ تمام ملکی، بیرونی دفاتر ہزار روپے فیس کےعوض پاسپورٹ میں توسیع کریں۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق نوزائیدہ بچوں کے پاسپورٹ کی فیس800روپےمقرر کی گئی ہے،اس طریقے سے ایک سال تک توسیع دی جاسکتی ہے۔