کچھوے کے ساتھ سیر و تفریح پر 400 یورو جرمانہ

242

روم: اٹلی کے دارالحکومت  روم میں 60 سالہ مقامی خاتون کو کچھوے کے ساتھ سیروتفریح کی پاداش میں 400 یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

 روم کی سڑکوں پر 60 سالہ خاتون اپنے چھوٹے کچھوے کےساتھ گھوم پھر رہی تھی کہ اس دوران سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں نے انہیں  دھر لیا۔

سیکورٹی فورس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مذکورہ خاتون بنا کسی قانونی جواز کے اپنے گھر سے باہر چہل قدمی کررہی تھی جو کہ شہر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے  نافذ قرنطینہ کو چیلنج کرنے کےمترادف ہے۔

خاتون نے حیرت انگیز و  منفرد جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کچھوے کا دل بہلانے کے کیلئے  گھر سے نکلی تھی لیکن تاہم سیکورٹی اہلکار خاتون کے پیش کیے گئے جواز سے مطمئن اور قائل نہ ہوئے تو انہوں نے خاتون کے خلاف 400 یورو کا جرمانے کا چالان درج کرلیا۔

واضح رہےکہ پیر کو اٹلی میں عام تعطیل تھی، اس روز ریکارڈ تعداد میں جرمانوں کے چالانوں کا اندراج دیکھا گیا۔

آٹلی بھر میں بھر میں پولیس نے 252148 کارروائیاں انجام دیں جن میں 16545 کا تعلق نقل و حرکت پر عائد پابندی کی خلاف ورزیوں کی مد میں جرمانوں سے تھا۔ جرمانوں کی یہ تعداد اتوار کے روزایسٹر کے موقع پر درج ہونے والے چالانوں کےمقابلے میں 20.2 فیصد سےزیادہ ہے۔