کوروناپر قوم نے حکومتوں کا ساتھ دیا ، مولاناعبدالغفورحیدری

112

کوئٹہ/قلات(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے حوالے سے پوری قوم نے مل کر حکومتوں کا ساتھ دیا مگر دیکھنے میں یہ آ رہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان کورونا وائرس پرقابو پانے کے لیے یکساں پالیساں نہیں ہے، قوم،تمام دینی ،سیاسی جماعتوں نے اختلافات بالائے طاق رکھ کر کورونا وائرس کے خلاف حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سینیٹ کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسیاں یکساں نہیں ہونگی تو اس موذی مرض پر قابو پانے میں تاخیر ہوگئی۔