مقبوضہ کشمیر، 90 علاقوں کو کورونا ریڈ زون قرار دے دیا گیا

102

سرینگر (آن لائن ) مقبوضہ کشمیر کے 13اضلاع میں 90کورونا وائرس ریڈ زون علاقے قرار دے دیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انفارمیشن اور تعلقات عامہ کے ادارے کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں 76,90اور جموں خطے میں 14 علاقے کورونا ریڈ زون قرار دے دیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے ریڈ زون کیلیے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پرو سیجر بھی جاری کیا ہے جس میں لاک ڈائون ، ضروری اشیاء کی گھروں میں فراہمی اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔