کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے کہاہے کہ بدقسمتی سے وفاق اور بلوچستان حکومت عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر چکی ہے، حکومت بلوچستان عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، اس صورتحال میں حکومت قائم کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، کورونا وائرس اس وقت عالمی وباکی صورت اختیار کر چکی ہے، بلوچستان میں جس طرح سے کورونا ٹیسٹنگ ہورہی ہے یہ 5سال تک چلے گا ،صوبائی حکومت اب بھی غیر سنجیدہ نظر آتی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کے لیے اپوزیشن کے دروازے کھلے ہیں، ایک ایجنڈے کے تحت ایسی حکومتوں کو تشکیل دیاگیا ہے، ہم نے 2 بار اسمبلی کی ریکوزیشن اجلاس کے لیے درخواست جمع کرائی لیکن کورونا کے باعث آج تک ایک بھی اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء وبلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ ،آزاد امیدوار چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی ،جمعیت علمائے اسلام کے ارکان اسمبلی سید فضل آغا، عبدالواحد صدیقی،حاجی نواز کاکڑ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان اسمبلی ثنا ء بلوچ،اختر حسین لانگو اوراحمد نواز بلوچ نے بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔