تھرمیں پانی کی قلت،مور گرمی سے نڈھال

543

صحرائے تھر کی خوبصورتی مور پرندوں کے بنا ادھوری ہے،سردی ہو یا گرمی یہ خوبصورت پرندہ تھرپارکر میں پنکھ پھلائے رقص کرتا نظر آتا ہے،مگر ان دنوں میں شدید گرمی کے باعث مور پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

صحرا تھر کا فطری حسن مور پرندوں کے بنا ادھورا ہے۔جب یہ رقص کرتا ہے تو تھر کے فطری حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

تھر میں ان دنوں آگ برساتی گرمی کے باعث جہاں انسانی آبادی پریشان ہے وہیں موروں کو مشکلات درپیش ہیں۔

پانی کی تلاش میں آبادی کی جانب نکل آنے والے مور مایوس ہوکر جنگل میں واپس چلے جاتے ہیں۔مور گرمیوں کے ان دنوں میں پانی نہ ملنے پر زیادہ تر موت کا شکار ہوجاتے ہیں.

تھرپارکر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پرانے زمانے میں تھر میں پرندوں کو کنوؤں پر بڑے بڑے ڈیم ہوتے تھےاور پانی آسانی سے مل جاتا تھا مگر جب سے ذخیرہ کرنے والے زیر زمین گہرے ٹینکوں کا رواج آیا ہے،تب سے ان پرندوں کو پانی ملنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔