ضلع خضدار میں ٹریفک حادثہ ،3افراد جا ںبحق،13زخمی

71

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق 13 زخمی ہو گئے۔لیویز کے مطابق واقعہ وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں پنجگور سے کراچی جانے والی گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق 13 زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، حادثے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔لیویز کے مطابق واقعہ ہزار بند کے علاقے میں ناکس پنکی کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب لوڈنگ کے لیے جانے والے ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد مزدور قلم خان اور حبیب الرحمن زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔