مقبوضہ کشمیر میں بیس اپریل تک مکمل لاک ڈائون جاری رکھنے کا فیصلہ

90

سرینگر(آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے باعث بیس اپریل تک مکمل لاک ڈائون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر ڈوگرہ کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس کے
ایک سے زیادہ کیسز ہیں یہی وجہ ہے کہ حکام نے عوامی نکل و حرکت پر پابندی میں نرمی نہ کرنے اور لاک ڈائون بیس اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔