کورونا وائرس کے ابتدائی دنوں کاجائزہ لینا پڑے گا، برطانوی وزیر خارجہ

207

لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے چین سے پھیلنے والے کووروناوائرس کے ابتدائی دنوں کا جائزہ گہرائی سے لینا ہوگا۔

امریکہ کی جانب سے چین پر وائرس کی تیاری کے حوالے سے الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد اب برطانوی وزیر خارجہ نے بھی چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کے ابدتائی دنوں کے بارے میں تتفصیلات سے آگاہ کرے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ چین کو وائرس کے پھیلائو سے متعلق سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔ دنیا جاننا چاہتی ہے کہ کوروناوائرس کے ابتدائی دنوں چین میں کیا ہوا؟

خیال رہے کہ امریکا کا چین پر وائرس کی تیاری کے حوالے سے الزام عائد کئیے جانے کے بعد چین نے بھی امریکہ پر الزام لگایا تھا کہ امریکی افواج چین میں کوروناوائرس کے داخل ہونے کی ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 103,093 ہے جبکہ اموات کی تعداد 13,729 ہے۔