آن لائن کاروبار سمیت کوریئر کمپنیوں کیلیے نیا حکم نامہ جاری

305

سندھ حکومت نے آن لائن کاروبار سمیت کوریئر اور دیگر کمپنیوں کے لئے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے جس کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی کورونا وائرس کے انتظامات، ایس او پی پر عمل کریں، کھولے گئے کاروبار سے متعلق ایس او پی اور انڈر ٹیکنگ پر فوری بناکر ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کو دی جائے جب کہ عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جو صنعتیں محکمہ محنت سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی انڈرٹیکنگ سیکریٹری محکمہ محنت سے لینا ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، کوریئر کمپنیاں اسٹاف کو اپنی ڈریسز، ہیلمٹ، ماسک،سینیٹائزر اور احتیاطی تدابیر اپنانے پر عمل کرائیں، کام کی جگہ پر کورونا سے متعلق سندھ حکومت کے ایس و پی پر عمل درآمد کے بعد بزنس آپریشن شروع کر نے کی اجازت ہوگی۔