ملتان: احساس کفالت پروگرام کے دفتر میں بھگدڑ سے4 افراد زخمی

209

ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) ڈیرہ ملتان روڈ پر احساس کفالت پروگرام کے مرکزی دفتر میں رش کے باعث ہجوم بے قابو، بھگدڑ سے4 افراد زخمی ہوگئے۔ بھگدڑ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاک ڈائون سے متاثرہ مستحقین کو حکومت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کے سلسلے میں ڈیرہ ملتان روڈ پر واقع احساس کفالت پروگرام کے مرکزی دفتر میں رش کے باعث ہجوم بے قابوہوگیا۔ بے قابو ہجوم کی دھکم پیل اور بھگدڑ سے ہجوم میں شامل4 معمر شہریوں کے زخمی ہونے پر انہیں فوری طبی طبی امداد کی فراہمی کے لیے ٹراما سینٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔