راولپنڈی، 17ہزارخاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کر چکے ،راجا محمدجواد

86

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر راجا محمدجوادنے کہاہے کہ ضلع راولپنڈ ی کی 7تحصیلوں میں 4کروڑ مالیت کی امدادی سرگرمیاں کرچکے جس کے نتیجے میںکورونا ایمرجنسی حالات سے متاثرہ 17ہزار مستحق خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا گیا۔ ملک بھرمیں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے لاکھو ں رضاکار انسانیت کی خدمت کیلیے سرگرم ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے امیرجماعت سینیٹرسرا ج الحق سے فون پر گفتگو اور جماعت اسلامی پی پی 13کے امرائے یونین کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلا س میں امیرزون ملک محمدالیاس ،صدرالخدمت فائونڈیشن مشتاق انجم سمیت دیگرذمے داران نے بھی اظہارخیال کیا ۔راجا محمدجواد نے کہاکہ نام نہاد بڑی جماعتوں کے قائدین مصیبت کے وقت عوام کوتنہاچھوڑکرقرنطینہ میں چلے گئے سینیٹرسراج الحق وہ واحدقومی لیڈرہیں جوخیبرسے کراچی تک عوام کوحوصلہ دینے کے لیے ان کے درمیان موجود ہیں ۔کورونا جیسی آزمائش کے وقت اللہ سے تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے عوام الناس کثرت سے استغفارکریں۔