کوئٹہ(نمائندہ جسارت) پاکستان کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کی اسکریننگ اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق پسنی، گوادر، جیوانی، اورماڑہ، اوتھل ، وندر ، ڈام اورگڈانی سمیت دیگر ساحلی علاقوں میں کھلے سمندر کے اندر 15 ہزار 733 ماہی گیروں کی اسکریننگ کی گئی ، اسکریننگ کے عمل میں کوست گارڈ کی 20 چھوٹی بڑی کشتیوں اور600 اہلکاروں پر مشتمل نفری نے حصہ لیا ، مشتبہ ماہی گیروں کو مزید علاج کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ دور دراز علاقوں میں 1400 ماہی گیروں کو راشن بھی تقسیم کیا گیا۔