بلوچستان: حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق ،6 زخمی

74

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق 6 زخمی ہو گئے ، پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔لیویز کے مطابق ضلع سبی میں لمجی کے مقام پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد علی محمد اور یاسر جاں بحق سلمان ، عبداللہ اور عبدالرحیم سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، ضلع مستونگ کے علاقے غنچہ ڈھوری کے قریب ٹرک اور پک اپ کے درمیان تصادم سیدو افراد شدید زخمی ہو گئے، ضلع خضدار میں زمین کے تنازع پر دو گروپ آپس میں لڑ پڑے فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے ، پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا جن سے واقعے کے متعلق تفتیش جاری ہے۔