ایران میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 5000 ہزار کے قریب افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تاہم 3 ماہ سے زائد کوروناوائرس لاکڈائون کے باعث ایران میں وبا کا زور ٹوٹ چکا ہے۔
بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق طویل مدت تک جاری لاک ڈائون کے باعث ایرانی معیشت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم حکومت نے اب فیصلہ کیا ہے کہ محدود پیمانے پر ایرانی دارالحکومت تہران میں محدود پیمانے پر کاروبار کھول دیے جائیں۔
ایرانی حکام کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلائو کو مدِنظر رکھتے ہوئے احتیاطی و حفاظتی تدابیر کے تحت جِم، ریستوران، تعلیمی ادارے اور شاپنگ مالز نہیں کھولے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 2,258,909 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 154,388 سے تجاوز کرچکی ہے۔