جنیوا: سعودی حکومت نے عالمی ادارہ صحت کو 50 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی ادارے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر عطیہ کیے جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ سعودی حکومت کا ممنون ہے کہ اُس نے ادارے کا برے وقتوں میں ساتھ دیا۔
ٹیدروس نے نے کہا کہ جی20 کے دیگر رکن ممالک بھی سعودی عرب کی طرح کوروناوائرس وبا کے خلاف جنگ لڑنے میں ڈبلیو ایچ او کا ساتھ دیں تاکہ اِس وبا پر جلد قابو پایا جاسکے۔ سعودی حکومت کیطرف سے 50 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے سے وبا کو ختم کرنے کے مشن کو مزید تقویت پہنچے گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 2,258,909 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 154,388 سے تجاوز کرچکی ہے۔