امریکا میں ہلاکتیں37ہزار سے متجاوز،یورپ میں ایمرجنسی میں توسیع

123

واشنگٹن/ابو جا/کابل /قاہرہ/نئی دہلی/ لزبن ( مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھرمیں کورونا کے مصدقہ مریضوںکی تعداد 22لاکھ 76ہزار سے متجاوز،ہلاکتیں 1لاکھ 56ہزار 119جبکہ 5لاکھ82ہزار 600افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد7لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، 37 ہزار سے زاید ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔نائیجیریا کی بااثر شخصیت اور نائیجیرین صدر کے چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق صدارتی ترجمان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی کے صدارتی محل میں کام کرنے والے کم از کم 18ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ مصری وزیراعظم مصطفٰی مدبولی نے کل (پیر ) کے روز پورے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام وسائل، تجارتی مراکز، دکانیں، ساحلی مقامات اور سیر و تفریح کے مراکز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ یورپ بھر میں ایمرجنسی میں توسیع اور نان یورپین فلائٹ پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ بھارتی بحریہ کے 21 جوانوں میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔