عمران خان کو لانے والے اسے بھاگنے نہیں دے رہے، اسلم رئیسانی

86

کوئٹہ(آن لائن)چیف آف سراوان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سیاسی جماعت نہیں، صوبے میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ اپوزیشن جماعتیںکریں گی،عمران خان کو لانے والے اسے بھاگنے نہیں دے رہے،وزیراعلیٰ بلوچستان اگر ڈان نہیں تو مافیا ضرور ہیں، اپوزیشن کے ریکوزٹ اجلاس طلب نہ کرکے اسپیکر بلوچستان اسمبلی صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کونجی ڈیجیٹل ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما خان کہہ رہے ہیں کہ صوبے پرمافیا کا قبضہ رہا ہے، اگر جام کمال خود ڈان نہیں تو مافیا ضرور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو ڈیزائن کیا گیا ہے اور جس نے ڈیزائن کیا یہ اس کے بھی ہاتھ سے نکل چکا ہے،بچے بزرگ اس میں اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر بلوچستان حکومت کی ناہلی سے اس وبانے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔