سراج الحق کا سید عارف شیرازی سے رابطہ، خیریت دریافت کی

85

راولپنڈی( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کرونا وائرس سے متاثر ہوکر اسپتال میں زیر علاج امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی کی بذریعہ واٹس اپ میسج خیریت دریافت کی ہے ۔انہوں نے سید عارف شیرازی اور نائب امیر ضیا اللہ چوہان سمیت تمام بیماروں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا بھی کی ہے۔درایں اثنا قائم مقام امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی چوہدری منیر احمد ٗجنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗڈپٹی جنرل سیکرٹریزجاوید اختر ٗ ملک عمران اور صدر الخدمت فائونڈیشن سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک عبدالعزیز اعوان نے گزشتہ روزراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا سے ان کے دفتر میں جا کر ملاقات کی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد رندھاوانے آر آئی یو میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی صورتحال اور اسپتال میں دستیاب سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہا۔ جماعت اسلامی کے وفد نے ڈاکٹر خالد رندھاوا کو دینی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔