ماہ صیام میں مساجدکھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، صاحبزادہ ابوالخیر

127

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ایوان صدر میں رمضان المبارک میں مساجد کو کھولنے سے متعلق فیصلوں کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے ہر ضلع کی انتظامیہ اور مساجد انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس رعایت کو غنیمت سمجھیں اور ایس او پیز پر من و عن عمل کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ بھی رمضان المبارک اور مساجد کا احترام کرے اور وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نمازیوںکے درمیان خاص فاصلہ رکھیں،مساجد انتظامیہ سینی ٹایزر کاانتظام کرے ، کلورین ملے پانی کے ذریعے مساجد کے فرش کو دھونے کا انتظام بھی کریں۔