جناح اسپتال میں پہلی بایو سیفٹی لیول تھری لیب قائم

441

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے جناح اسپتال میں پہلی بایو سیفٹی لیول تھری لیب قائم کردی ہے، جس میں روزانہ کورونا وائرس کے 100ٹیسٹ کیے جائیں گے۔مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ اگلے مرحلے میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھائی جائے گی۔

سندھ حکومت نے جناح اسپتال انتظامیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسپتال میں پہلی بایو سیفٹی لیول تھری لیب قائم کردی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ جناح اسپتال کراچی میں بایو سیفٹی لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے،جہاں یومیہ کورونا وائرس کے 100 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جدید لیبارٹری میں اگلے مرحلے میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی استعداد بڑھائی جائے گی، جناح اسپتال انتظامیہ کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے فنڈز مختص کرکے لیب قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے صرف کھوکھلے دعوے اور سندھ حکومت ڈیلیور کرتی ہے،ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے اور عمل کرتے ہیں۔