کورونا وائرس نے ایرانی “اینجلیناجولی” کو جکڑ لیا

559

تہران: ہالی ووڈ اسٹار اینجلیناجولی کی نقل کرنے والی ایرانی لڑکی “سحر تبار” کو جیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

 سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام سے مشہور ہونے والی 22 سالہ سحر تبار کی وکیل کا کہنا ہےکہ سحر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ  انہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

سحر تبارکی وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ججز سے متعدد بار درخواست کی ہے کہ ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے سزا کم کی جائے لیکن ہر بار ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ایرانی لڑکی سحر تبار کو 2019 میں تشدد پر اکسانے، نوجوانوں میں کرپشن کی حوصلہ افزائی کرنے اور اور غیرقانونی ذرائع سے آمدن حاصل کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔