بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک قابل مذمت ہے، او آئی سی

225

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا کہنا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کی آڑ میں اسلاموفوبیا پھیلا رہا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق او آئی سی کا کہنا تھا بھارت میں مسلمان اقلیتوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور حکومت کوروناوائرس کی آڑ میں اسلام خلاف روش کا ارتکاب کررہی ہے۔

او آئی سی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ مسلم اقلیت کے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری عملی اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت نشریات چلا رہا ہے جس کے باعث بھارتی مسلمانوں پر تشدد میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چند دنوں قبل بھارتی قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی رکن نے تبلیغی جماعت پر کوروناوائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں گولی بھی مار دی جائے تو بھی غلط نہیں ہوگا۔