اسپیشل ڈیوٹی کےدوران شہید طبی عملے کیلیے خصوصی پیکیج تیار

206

حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے دوران فرنٹ لائن کے سپاہیوں کے دوران ڈیوٹی شہادت پر خصوصی پیکیج تیار کیا جارہاہے۔

وزارصحت کی رپورٹ کے مطابق اسپیشل ڈیوٹی کے دوران شہید ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے خصوصی پیکج تیاری کے مراحل میں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ35 لاکھ ماسک چین کی حکومت کی درخواست پر5 چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کیے اور اس وقت ملک میں فیس ماسک کی کمی نہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی پی ایز کی قیمت مستحکم رکھنے کیلئے ملک میں 100 سے زائد چھاپے مارے گئےاور اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ میں کورونا مریضوں اور انکے رابطہ داروں کے ٹیسٹس مفت کیے جا رہے ہیں۔