شمالی وزیرستان میںجھڑپ‘ جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں5دہشت گرد مارے گئے

77

راولپنڈی (آن لائن) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس سے ایک نوجوان شہید جبکہ3 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور اور جامع کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور پانچوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ آئی آیس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے10 کلو میٹر دور دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس سے ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے‘ شہید حوالدار اکبر حسین خان کی عمر 43 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع باغ کے علاقے دھیر کوٹ سے تھا‘ شہید نے پسماندگان میں بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے جوانوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔