ضلع دکی میں کرنٹ لگنے سے ایک کانکن جاں بحق

79

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع دکی میں کرنٹ لگنے سے ایک کانکن جاں بحق ہو گیا۔لیویز کے مطابق واقعہ مقامی کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں دوران کام فیض اللہ نامی مزدور کو کرنٹ لگا جس کے نتیجے میں ۔اس کی موت موقع پر ہی واقع ہو گئی ، لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ، فیض اللہ قلعہ سیف اللہ کا رہائشی تھا۔