نئی خلائی دوربین سے سیاروں کا مشاہدہ

264

برسلز: یورپی خلائی ایجنسی نے نظامِ شمسی سے ماورا نئے سیاروں کی دریافت کیلئے بنائی گئی دوربین اپنے اولین مشاہدے میں مصروف ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دوربین کو ‘کے اوپس’ کا نام دیا گیا ہے جو دی کیرکٹرائزنگ ایکزوپلانیٹ سیٹلائٹ’ کا مخفف ہے۔ مسلسل 3 ہفتے کے ٹیسٹ کے بعدہبل خلائی دوربین کی طرح اپنے مدار میں ہے اور اب اس نے دوردراز سیاروں اور ان کے گرد چمکتے ستاروں کا مشاہدہ بھی شروع کردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مارچ کے اختتام پر اس کے فوکس کو ٹیسٹ کیا گیا تھاجس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر استعمال میں لایا گیا ہے۔

 پہلے مرحلے میں یہ دوردراز سیاروں کو دیکھے گی تاکہ ان کے اطراف کسی ممکنہ سیارے کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ اس طرح توقع ہے کہ خلائی دوربین ہبل کی طرح یہ بہت سی اہم دریافتیں بھی کرسکے۔