چین: 73 سیاحتی مقامات کھول دیے گئے

227

بیجنگ: چین میں کوروناوائرس وبا کا زور ٹوٹنے کے بعد 73 سیاحتی مقامات عوام کیلئے کھول دیے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے ملک میں عالمی وبا کا زور ٹوٹنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 73 سیاحتی مقامات عوام کیلئے کھول دیے جائیں۔ حکومت کی جانب سے اس اعلان کے بعد عالمی وبا کے دوران عوامی مقامات کو کھولنے والا پہلا ملک بھی چین بن گیا ہے۔

کھولے جانے والے سیاحتی مقامات میونسپلٹی کا 30 فیصد ہیں جس میں گریٹ وال بھی شامل ہے جبکہ سیاحت کیلئے آنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانا ہونگی۔ سیاحت کیلئے آنے والے افراد کی شرح 30 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں بھی لاک ڈائون میں نرمی کرتے ہوئے مزید پیشرفت ہوئی ہے جس میں مئی اور جون کے مہینوں میں لوکل دکانوں کو آدھی رات تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں ڈھائی ماہ سے زائد کوروناوائرس کے باعث مکمل لاک ڈائون تھا تاہم گزشتہ ہفتے سے وبا کا زور ٹوٹا ہے اور حکومت نے ووہان سمیت دیگر صوبوں میں لاک ڈائون میں نرمی کی ہے۔