3 ماہ قبل ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی سڑک کی دوبارہ تعمیر شروع کرادی گئی

333

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)محکمہ پبلک ورکس(پی ڈبلیو ڈی) کےافسران کا انکوکھا کارنامہ،یوسی 28گلبرگ ٹاؤن میں حال ہی میں تعمیر کی گئی روڈ کی دوبارہ تعمیر شروع کرادی گئی ہے۔کے ایم سی نے مذکورہ سڑک 3 ماہ قبل ایک کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی تھی۔

علاقہ مکینوں کا سڑک کھودنے پر شدید احتجاج کیا ہے،منتخب بلدیاتی نمائندوں نے سڑک کی کھودائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان پر عائد کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے ارکین کے حلقوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے جاری کیے گئے فنڈ سے رکن قومی اسمبلی حلقہ254ضلع وسطی(2) نے یوسی 28میں تین ماہ قبل کے ایم سی کی تعمیر کردہ سڑک کی تعمیر دوبار ہ شروع کرادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باب الجنت سے آئی آر سی امام بارگاہ بلاک 6جانے والی گلی میں میئر کراچی اور یوسی چیرمین نے تین ماہ قبل روڈ تعمیر کروائی تھی جس پر کے ایم سی کے ایک کڑوڑو روپے خرچ ہوئے تھے۔

تاہم پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے سیاسی چپقلیش میں نئی تعمیر کی گئی سڑک کا ٹھیکہ ایک من پسند ٹھکیدار کو دلواکر سڑک کھود کر دوبارہ تعمیر کرنا شروع کردی ہے۔

جبکہ بلاک6 کی متعدد گلیوں کی سڑکیں ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑک کھود کر دوبارہ تعمیر کرنے کے باعث قومی خزانے کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کےافسران کی ملی بھگت سے کے ایم سی کی سڑک کھودی گئی ہےذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی حکام نے تین ماہ قبل تعمیر کی گئی سڑک کی کھودائی پر وزیر اعلی سندھ،وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات سے پی ڈبلیو ڈی کے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے بھی سڑک کی کھودائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گورنر سندھ سمیت پی ٹی آئی کے رہنماوں سے ایم این اے اسلم خان کے غیر ضروری کاموں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل سڑک بنائی گئی تھی راتوں رات سڑک کھود دی گئی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی کھودائی کرنے والوں کو جب علاقہ مکنیوں نے روکا تو ٹھیکدار کی جانب سے علاقہ مکینوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔