پاکستان کے دوست ملک نے کورونا ویکسین تیار کرلی

646

اسلام آباد: کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے خوشخبری، پاکستان کے قابل اعتماد دوست ملک چین نے کورونا ویکسین تیار کرلی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر اکرام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین نے کورونا ویکسین تیار کرلی ہے، تین سے چار ماہ میں ویکسین مکمل ٹرائل کے بعد باقاعدہ لانچ کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کورونا ویکسین کی تیاری شروع

ڈاکٹر عامر اکرام کے مطابق حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین پر چین کے ساتھ پاکستان میں بھی ہیومین ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے، ہیومین کلینیکل ٹرائل کے لیے ویکسین فوری طور پر چین پاکستان کو بھی دے گا۔

ڈاکٹر عامر اکرام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کلینیکل ٹرائل کے لیے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے۔