کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری

95

جموں (صباح نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے منگل کے روز بھی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پونچھ کے کرنی سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کے روز ساڑھے 11 بجے دن بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ اس خطے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گولہ باری کا یہ تیسرا واقع ہے۔