خیبرپختونخواـمیںاسمگلنگ روکنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل

50

پشاور(آن لائن) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی سرحد پار غیر قانونی نقل وحمل کی مکمل روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں غیر روایتی راستوں سے اشیائے خورونوش اور دیگر اشیائے ضرورت کی غیر قانونی طریقے سے افغانستان نقل وحمل کو روکنے سے متعلق مختلف اُمور پر تفصیلی غور کیا گیا۔جس کے بعد سیکریڑی داخلہ کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔