کینیڈا کی عالمی طلباء اور ورک پرمٹ ہولڈرزکو داخلےکی مشروط اجازت

626

کینیڈین یونی ورسٹیوں میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء کیلئے خبر یہ ہے کہ کینیڈا نےعالمی طلباء اور ورک پرمٹ ہولڈرز کوملک میں داخلےکی مشروط اجازت دے دی ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں ‏18 مارچ 2020 تک داخلہ لینے والے طلباء پر سفری پابندیوں کا ‏اطلاق نہیں ہوگا۔

کینیڈا نے ورک ویزا رکھنے والےغیرملکیوں کوملک میں داخل ہونےکی مشروط اجازت دے دی ہے۔ کینیڈانےغیرملکی طلباء اور ورک پرمٹ ہولڈرز کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قراردیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خارجہ نے کینیڈین حکومت کے فیصلے سے ایچ ای سی اور وزارت تعلیم کو آگاہ کردیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں زیرِتعلیم طلباء کو سفری استثنیٰ کا بتایا جائے۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ایئر لائن اور کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے کی صورت میں طلباء کو سفر کی اجازت ہے۔