کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مساجد میں تیاریاں شروع

265

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رمضان کی آمد سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے کراچی کی مساجد میں احتیاطی تدابیر سے متعلق تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

نماز کے دوران سماجی دوری کا خیال رکھنے کےلیے مساجد کے صحن میں مارکنگ کر دی گئی ہے۔

جامعہ احتشامیہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کےلیے حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور علماء کرام نے جو ہدایات دی ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

انتظامیہ کی ہدایت ہے کہ بیمار اور بزرگ افراد مساجد نہ آئیں بلکہ گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔

دوسری جانب بازاروں میں سماجی دوری کرنے سے متعلق ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا ہےجس پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم نے دائرے بھی بنائے ہیں لیکن لوگ عمل نہیں کرتے ہیں۔