اسٹیفن ہاکنگ کا وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کیلیے عطیہ

227

معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کا ذاتی وینٹی لیٹر کورونا کے مریضوں کے لیے عطیہ کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدان کے اہل خانہ نے اسٹیفن ہاکنگ کا ذاتی استعمال شدہ وینٹی لیٹر این ایچ ایس کو عطیہ کر دیا۔

یہ بیش قیمتی وینٹی لیٹر اسٹیفن ہاکنگ نے خود خریدا تھا اور وہ اسی مشین پر زندگی کی آخری سانسیں لیتے رہے،یہ جدید ترین وینٹی لیٹر ہاکنگ کے اہل خانہ نے کیمبرج اسپتال کے سپرد کیا ہے۔

معروف سائنسدان کی بیٹی لوسی ہاکنگ کا کہنا ہے کہ این ایچ ایس نے والد کی بہترین خدمت کی تھی جس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ وینٹی لیٹر عطیہ کردیں تاکہ کورونا کے مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔

واضح رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ دو سال قبل 2018 میں چل بسے تھے اور اس کےبعد سے ان کی ذاتی استعمال کی اشیا کو محفوظ کردیا گیا تھا۔