کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) کورونا وائرس کےباعث کاروبار بند ہونےاوراشیا ضرورت کی قلت نے جانوروں کو بھی فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔
منگھوپیر سےمتصل تالاب میں موجود180سے زاید مگرمچھوں کو خوراک ملنا بند ہوگئی ہے،نایاب نسل کے مگرمچھوں کو گزشتہ 24 دن سے خوارک نہیں ملی ہے۔جس کے باعث مگرمچھوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
نایاب نسل کےمگرمچھوں کومزار پر حاضری دینے والے زائرین کی بڑی تعداد گوشت ڈالا کرتی تھی تاہم کورونا وائرس کی وبا سے بچائو کیلئے مزارات کی بندش کی وجہ سے یہ سلسلہ منقطع ہو گیا ہے۔
اس حوالے سےمنگھوپیر کےرہائشی ومعروف سماجی کارکن عبدالغنی نےجسارت سےخصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سےقبل زائرین کی بڑی تعدادمنگھوپیر سخی سلطان کےمزار آتے تھےاور مگرمچھوں کوکھانے کیلئے گوشت ڈال جاتے تھے۔
یہ گوشت ان مگر مچھوں کی خوارک بن چکی تھی لیکن جب سے حکومت کی جانب سےمزارت داخلے پرپابندی لگی ہے ان کے خوارک کا انتظام بھی بند ہوگیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مگرمچھوں کے ساتھ یہاں مزار پر رہنے والی بیلیاں بھی گوشت نہ ملنے کی وجہ سے بھوک سےمررہی ہیں۔منگھوپیر کے مگرمچھوں کو خوراک نہ ملنے سے نایاب نسل کےمگرمچھوں کی جان کو خطرہ ہے۔