لاک ڈاؤن،دلہا اپنی دلہن کوموٹرسائیکل پر رخصت کرکےلےآیا

406

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے کورونا لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کی اور دلہن کو موٹرسائیکل پر رخصت کر کے ہی گھر لے آئے ہیں۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل سےتعلق رکھنے والا ریحان نامی دلہا گلستان جوہر سے اپنی دلہن کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے آئے ہیں۔دلہا دلہن عروسی جوڑے میں تھے اور موٹرسائیکل ریحان خود ہی چلا رہے تھے۔

ریحان کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کو انتہائی مختصر رکھا اور نکاح اور بارات کی تقریب میں صرف 6 افراد نے شرکت کی ہے۔دلہا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی سادگی سے کرنے کا موقع ملا ہے۔

ریحان کا کہنا تھاکہ جب دلہن کو لے کر گھر پہنچ گیا تو خاتون کے ساتھ ڈبل سواری پر پابندی کا علم ہوا ورنہ اگر پہلے خبر ہوتی تو رخصتی کے لیے کچھ اور بندوبست کرتا۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے پیش نظر صوبے بھر میں دفع ایک سو چوالیس نافذ کی ہوئی ہے جس کے تحت تین سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔